مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما اسکینڈل میں نام آنے کے بعد نواز شریف نے ملکی اداروں پر حملے کرنا شروع کردئیے، انہوں نے یہ حملے ڈر ڈر کرکئے اور اس کے بعد ختم نبوت کا معاملہ آگیا، ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طورپر ترمیم کی گئی، ڈان لیکس اور ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف نے بڑی سوچ سمجھ کر کہا کہ غیر ریاستی عناصر کو روک سکتےتھے، نواز شریف عالمی اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کررہے ہیں کہ مجھے بچاؤ، ملک کا سربراہ باہر کے لوگوں کو کہہ رہا ہے کہ ہماری مدد کرو ہم بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف استعفیٰ دیں۔
آپ کا تبصرہ